پشاور: فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

0 212

پشاور میں دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، کگہ ولہ کے علاقے سےان نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو پشاور کا نواحی علاقہ ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ انقلاب کی حدود میں واقع علاقہ کگہ ولہ میں ان دونوں نوجوانوں کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی عمریں 22 سال اور 30 سال ہیں ، جن کی لاشیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔لاشیں ملنے کے بعد کگہ ولہ کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے اس دہرے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Facebook Comments