پشاور پولیس کی کارروائی، سرکاری وردی میں ملبوس 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

0 101

پشاور: پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران سنگین واردات کی غرض سے سرکاری وردی میں ملبوس 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سرکاری وردی میں ملبوس 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، ملزمان نے سنگین واردات کی غرض سے سرکاری وردی پہنی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے سرچ لائٹس اور پولیس اسٹیکر لگی گاڑی، خود کار جدید اسلحہ، 3 عدد کلاشنکوف اور جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی سٹی وقار عظیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جب کہ ملزمان کی شناخت میر افضل، جاوید، اول خان اور شاہ زمین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Facebook Comments