پشاور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، 2 منشیات فروش گرفتار

0 129

پشاور (جنرل رپورٹ )پشاور پولیس نے نواحی علاقہ ارمڑ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 2 مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5کلو گرام کوالٹی چرس اور ایک عدد پستول بر آمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدرسرکل سعید خان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات فروش ارمڑ کی اراضیات میںا پنے مکروہ وھندے میں ملوث ہیں،جس پر ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران دو مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم امین اللہ نے اپنے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیاہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور ایک عدد پستول بر آمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

Facebook Comments