پشاور،اسسٹنٹ کمشنرسارہ کی کارروایی86افراد گرفتار

0 108

پشاور{پیام خیبر نیوز}صوبائی دارلحکومت میں گرانفروشی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے پر مختلف علاقوں سے 86 گرفتار۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کر تے ہوئے گرانفروشی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر (سٹی)سارہ رحمان نے اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی)زینب احمد کے ہمراہ سرکلر روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر)اصلاح الدین نے جی ٹی روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹراحتشام الحق نے چارسدہ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (متنی)رضوانہ ڈار نے پشتخرہ کے علاقے میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے یکہ توت کے علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ورسک روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے رنگ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے صدر و نوتھیہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی نے یونیورسٹی روڈ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے کوہاٹ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ کاروائیوں کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے اور کم وزن روٹی پر 86 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش، دودھ فروش، قصائی، جنرل سٹور مالکان و قصائی شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments