پشاور،پابندی کے باوجود کلینکس کھولنے پر 11 افراد گرفتار

0 117

پشاور (وقائع نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ پشاور نے پابندی کے باوجود کلینکس کھولنے پر 11 کو سیل کر دیا جبکہ بورڈ بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ اس حوالے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے ڈبگری، رامداس اور دیگر علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے پابندی کے باوجود کلینکس کھلے رکھنے پر گیارہ کلینکس کو سیل کر تے ہوئے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی نے اے ڈی ایس اقبال کے ہمرا ہ بورڈ بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے نو افراد کو گرفتار کر تے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اس میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور بلا ضرورت باہر نہ جائیں۔

Facebook Comments