تحریک انصاف میرٹ پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے،پرویز خٹک

0 149
پشاور (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک اصاف ملک میں انصاف اور میرٹ پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے، تحریک انصاف کی اتحادی کہیں نہیں جارہے ہیں، معلوم نہیں کے اتحاد یوں کے حوالے سے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو کیوں بڑی فکر لاحق ہے کوئی کتنا ہی شور وشرابہ کریں آسمان سر پر اٹھائیں،حکومت پانچ سال تک آئینی مدت پوری کریں گی غریب عوام کے اچھے دن پھرآنے والے ہے،معاشی بحران کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان کی توجہ مہنگائی بیروزگاری اور غربت کے خاتمے پر ہے، آنے والا مالی سال میں وزیر اعظم عمران خان غریب عوام کو مفت تعلیم،مفت صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے جس کی پاکستان کے آئین نے ضمانت دی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بہت ذمہ داریاں سونپی ہے اور میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کے، اپوزیشن میں شامل تمام دینی وسیاسی جماعتیں بمشول اتحادیوں کے میری عزت کرتے ہے میں نے کبھی بھی جھوٹ کی سیاست نہیں کی اور نہ کروں گا میں سب کا شکر گزار ہوں، حکومت وسائل کی ایک ایک پائی منصفانہ طور پر تقسیم کررہاہے، میرے مخالفین مجھ پر الزام لگارہے ہیں کہ میں نے ضلع نوشہرہ کی سیاست پر قبضہ کرلیا ہے یہ ان کی غلط فہمی میں ہے میں نے نوشہرہ کی عوام کے دلوں پر قبضہ کرلیا ہے اور میں نوشہرہ کے عوام کے دلوں میں بستا ہوں کیونکہ میں ہمیشہ اپنے عوام اور علاقے کی خدمت کو اپنا وطیرہ بنایا،ذاتی مفاد کے بجائے عوامی مفاد اور علاقے کی خدمت پر توجہ دی۔ وہ اضاخیل پایان ٹیوب ویل کورونہ کو اٹھ کلومیٹر سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد ملک قوی اللہ خان کے ہجر ے میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک،اسحاق خٹک،سابق ضلعی کونسلر ملک خان بشر اور ممریز خان نے بھی خطاب کیا۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزررہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی بہتر خارجہ اور داخلہ پالیسوں کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ملک میں بڑی حدتک معاشی بحران پر قابو پالیاگیا ہے اب حکومت کی توجہ غریب عوام کی حالت زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوچکی ہے اپوزیشن کو خطرہ ہے کے اگر وزیراعظم عمران خان اسی سپیڈ سے آگے بڑھے گے تو مستقبل میں ان کی سیاست ختم ہوکر رہ جائے گی اب بھی اے این پی،پی پی پی اور مسلم لیگ(ن) اور دیگر دینی اور سیاسی جماعتوں کی سیاست بڑی حد تک عوام کی نظروں میں گر چکی ہے یہ ان کے سابقہ کرتوتوں کا نیتجہ ہے جبکہ تحریک انصاف کا گراف ایسے حالات کے باوجود نہ تو نیچے گرا بلکہ عوام کی نظریں اب بھی تحریک انصاف اور وزیر اعظم پر مرکوز ہے کیونکہ ماضی میں انہی دینی اور سیاسی جماعتوں نے باریاں بانٹ کر قرضوں پے قرضے لے کر لوٹ مار اور کرپشن کرکے پیسہ بیرونی ممالک منتقل کرکے تجوریاں بھری اور ان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج پاکستان کے عوام کئی بحرانوں سے دوچار ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کے عوام ایسے سیاسی جادوگروں سے ہوشیار رہے جو الیکشن کے وقت ڈگڈگیاں بجا کر عوام کو دھوکا دیتے ہے اور انتخابات کے بعد نظر نہیں آتے جیسے وہ پہاڑوں کے غاروں میں چلے جاتے ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے ثابت کردیا ہے کے پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر فراہم کرتے ہے۔پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ کی تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو ایک بار پھر چیلنج  دیا کے میرے خلاف تمام سیاسی اور دینی جماعت متحد ہوجائے 2023کے انتخابات میں اللہ تعالی اور عوام کی طاقت سے ایک بار پھر ان کو شکست سے دوچار کریں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن تھوڑا سا انتظار کریں جس تبدیلی کے نعرے پر ہمیں عوام نے ووٹ دیا ہم اپنے منشور کا ایک ایک وعدہ عوام کے ساتھ پورا کریں گے حکومت کہیں نہیں جارہی اپوزیشن خود ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پرویز خٹک نے اضاخیل پایان کے عوام کے تمام مطالبات پورے کرنے کا بھی اعلان کیا۔
Facebook Comments