پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی کا یونین کونسل آسیہ میں پولیو مہم کا آغاز

0 67

پشاور(سٹاف رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے ےونےن کونسل آسیہ میں بچے کو پولیو وےکسین پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء‘ سابق بلدیاتی نمائندے اور ایس ایچ او شاہ قبول سمےت دیگر نے کثےر تعداد میں شرکت کی ۔ پارلےمانی سےکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انتظامےہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامےابی میں علماءو مشائخ بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ صوبہ خےبر پختونخوا سمےت پورا ملک پولیو جےسے موذی مرض سے پاک ہو جائے ۔ حاجی شوکت علی نے والدین سے اپےل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں جب تک پاکستان میں پولیو کا اےک بھی کیس موجود ہو گا تب تک اس مہلک اور موذی وائرس کے خلاف ہم سب کا مشترکہ جہاد جاری رہے گا تاکہ ہمارے جگر گوشوں کی صحت ےقےنی بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی وقار میں بھی اضافہ ہو ۔

Facebook Comments