بھارت کی آبی دہشت گردی کی دھمکیوں پر پاکستان کا کرارا جواب

0 156

اسلام آباد: بھارت کی آبی دہشت گردی کی دھمکیوں پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا۔

وزیر توانائی عمرایوب نے بھارت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنا چاہتا ہے تو کوشش کر کے دیکھ لے، پانی روکنے کے فوری نتائج ملیں گے کیوں کہ پاکستان کا پانی کوئی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Facebook Comments