پاکستان زندہ باد!!! تھرپارکر کا ہندو نوجوان پاکستان آئیرفورس میں پائلٹ بن گیا۔۔۔

0 129

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان زندہ باد!!! تھرپارکر کا ہندو نوجوان پاکستان آئیرفورس میں پائلٹ بن گیا۔۔۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری۔ تھرپارکر کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والا راہول دیو پاکستان ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب ہوگیا۔ وزارت داخلہ کے پرنسپل سٹاف آفیسر رفیق احمد کھوکھرنے اپنی ٹویٹ میں راہول کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ” راہول دیو کو پاکستان ایئر فورس کا جی ڈی پائلٹ بننے پر مبارک باد، وہ سندھ کے علاقے تھرپارکر کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، ہماری نیک خواہشات اور دعائیں ہمیشہ راہول کے ساتھ ہیں”۔ ٹویٹر صارفین کی جانب سے راہول دیو کیلئے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے اوراس خبر پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران یہ ایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔ٹویٹر پر ایک صارف پرتاب شیوانی کا کہنا تھا کہ، کورونا کی پریشان کن صورتحال میں یہ ایک اچھی خبر ہے، تھر نے ایک بار پھر بازی مار لی، راہول دیو کو مبارک ہو۔ ایک اور صارف ڈاکٹر فہیم ابڑو نے بھی راہول کو مبارک باد دی اوربھارت کے ریٹائرڈ میجر گورو آریا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا “ہمارے سرپرائز کا انتظار کریں”۔

Facebook Comments