پاکستان بہت خوبصورت ملک اور سیکیورٹی انتہائی شاندار ہے، شین واٹسن

0 183

لاہور(آئی این پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے اپنی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم پرفارم نہیں کر سکے۔کرکٹر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم ایونٹ میں اچھا نہیں کھیل سکے ہیں، آغاز اچھا تھا لیکن اس مومنٹم کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا ہے میں سمجھتا ہوں کہ دیگر ٹیمیں پہلے کی نسبت مضبوط ہوئی ہیں اور انہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ایسے میں ہمارے لیے مایوس کن ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ہم سب کے لیے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ بولروں کے اچھا پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے بیٹسمینوں پر دباو بڑھا ہے، اچھا نہ کھیلنے کی وجہ سے سب دبا وکا شکار ہوئے، ایسا نہیں ہے کہ ینگ بولرز اچھا نہیں کھیلے تو تجربہ کار اور سینئیر بیٹسمینوں دباو میں آئے اور وہ اچھا نہیں کھیلے، میں ایک بار پھر جیسا پرفارم کرنا چاہا رہا تھا میں ویسا نہیں کر سکا، میں اس طرح اپنا حصہ نہیں ڈال سکا جس طرح میں نے گزشتہ برس ڈالا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلے سال صرف کراچی میں رہا لیکن پی ایس ایل فائیو کی وجہ سے مجھے پاکستان میں گھومنے کا موقع ملا، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جانے کا موقع ملا۔آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، سیکیورٹی شاندار ہے، ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، میری زندگی کا یہ ایک اچھا تجربہ ہے، میرا ہی نہیں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔شین واٹسن کہتے ہیں کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے یہاں انٹرنیشنل سیریز ہونے میں اب کوئی شک نہیں ہے، کرکٹرز ایسوسی ایشن، کھلاڑی یا کرکٹ آسٹریلیا کی کیا سوچ ہے، مجھے نہیں علم لیکن میں پر امید ہوں کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے ضرور بات چیت کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے۔ان کا کہنا ہے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں سیکیورٹی بڑی غیر معمولی ہے، کراوڈ کرکٹ کے حوالے سے بہت جذباتی ہے اور عوام میچز دیکھنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments