’پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

0 133

پاکستان کے بھارت کو دیئے جانے والے سرپرائزکے بعد ٹوئٹر پر’پاکستان آرمی زندہ باد‘ کا ہیش ٹیگ دنیا بھرمیں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔   

بھارت کی جانب سے گزشتہ روزدراندازی کے بعد پاکستان کا کرارا جواب الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ اسی تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ’پاکستان آرمی زندہ باد‘ کی دھوم مچی ہوئی ہے اوریہ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔

پاکستانی ٹرینڈنگ میں بھی ’پاکستان آرمی زندہ باد‘ ’پاکستان اسٹرائیک بیکس‘، ’پاکستان ائیرفورس آرپرائیڈ‘ اور’پاکستان زندہ باد‘  ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ 2 بھارتی پائلٹس کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments