پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کر دیا

0 153

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں دراندازی کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ونگ کماںڈر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے انڈین پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے کہ یہ ہماری کمزوری نہیں، اس اقدام کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت اس سے آگے نہ لے کر جائے، بھارت جو بھی اقدام کرے گا، پاکستان اس کا جواب دینے پر مجبور ہوگا۔

Facebook Comments