پاک سر زمین پارٹی کی 21 رکنی صوبائی کمےٹی کا اعلان

0 41

پشاور(سٹی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئر مین شبیر احمد قائم خانی نے خیبرپختونخوا کی 21 رکنی صوبائی کمیٹی کے نو منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹےفےکےشن جاری کردیا گیا پارٹی نوٹےفےکےشن کے امتیاز اسد تنولی دوبارہ صوبائی صدر ‘ فہد خان اور خالد حبیب سینئر نائب صدور ‘ کیپٹن ریٹائرڈ صاحب نظاراور ذےن اللہ نائب صدور‘ اشرف آفریدی انفارمیشن سیکرٹری‘ شاہد اطلس اور عمران ورماجوائنٹ سےکرٹریز جبکہ کمےٹی ممبران میں ملک دلفراز‘ جہانزیب ‘ عنایت جمال ‘ وحید الزماں ‘ محب اللہ ایڈوکیٹ‘ آصف پراچہ ایڈوکیٹ ‘ اقبال مروت ‘ لالا نسیم ‘ اکبر آفریدی‘ریات اللّٰہ خان‘ عامر نواز اور عاطف جاویدشامل ہیں ۔ پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی صدر امتیاز اسد تنولی نے مرکزی قیادت کی جانب سے دوبارہ صدر منتخب کرنے اور پارٹی کی تنظےم نو کےلئے پشاور کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی کی ترقی کےلئے دن رات محنت کرینگے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی سیاسی نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر ےقےن رکھتی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ پاک سر زمین پارٹی اقتدار میں ہوگی ۔

Facebook Comments