پاک افغان غلام خان سرحد پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے،شاہد علی

0 103

پشاور (نمائندہ پیام خیبر)شمالی وزیرستان میں پاک افغان غلام خان سرحد پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مطابق ہفتہ کے روز سے غلام خان سرحد مسافروں کیلئے بھی کھول دیا گیا جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے دنوں ممالک میں پھنسے لوگ آجا سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا لاک ڈان کی وجہ سے خوست اور میران شاہ میں دونوں ممالک کے سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے، مکمل جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو پاکستان آنے دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھنس جانے والے مسافروں میں ٹرانسپورٹرز، خواتین اور بچے شامل تھے، مسافروں کیلئے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ مسافروں کی آسانی اور استقبال کیلئے تحصیلدار غنی الرحمان اور دیگر عملہ موجود ہے۔

Facebook Comments