عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات اور ریلیف پہنچانا ہمارا مشن ہے،فضل حکیم خان

0 140
سوات (پیام خیبر نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات اور ریلیف پہنچانا ہمارا مشن ہے اس تکلیف کے وقت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ساتھ ہے عوام کی بھرپورحوصلہ افزائی کرینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے احساس پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ افسرالملک اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ احساس پروگرام مستحق افراد کیلئے اس تکلیف دہ موقع پر امید کی کرن ہے اس کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہدایات جاری کی کہ وہ ہر سنٹر کا دورہ کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر لوگوں تک ریلیف پہنچائیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں جہاں سنٹرز قائم ہیں وہاں تعینات عملہ اور پولیس اہلکاروں کو بتایا جائے کہ ہجوم نہ بنائیں اور آئے ہوئے خواتین کو سمجھا کر ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہوں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ثابت کردیا کہ وہ غریبوں کے خیرخواہ ہیں۔
Facebook Comments