ہماری پہلی ترجیح پاکستان واپسی کے منتظر لوگوں کو واپس لانا ہے، شاہ محمود قریشی

0 112

سلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہہماری پہلی ترجیح پاکستان واپسی کے منتظر،دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانا ہے،اسی مقصد کیلئے ہم نے وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرایسز مینجمنٹ سیل قائم کیا جو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تھائی لینڈ سے آنیوالی ٹیسٹ فلائیٹ پر 170 مسافر لائے گئے اور ان سب کو ٹیسٹ کیا گیا الحمد للہ سب کے سب نیگٹو تھے، ہمیں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارت خارجہ میں کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مین وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، ،معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری، معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈاکٹر معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری ہوا بازی ڈویڑن حسن ناصر جامی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے ۔اس سے قبل منعقد ہونیوالے تین اجلاسوں میں، ہم نے وزارت صحت، ایوی ایشن اتھارٹی، اورسیز ڈویڑن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، پی آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے تجاویز لیں اور ان تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہماری پہلی ترجیح پاکستان واپسی کے منتظر،دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانا ہے،اسی مقصد کیلئے ہم نے وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرایسز مینجمنٹ سیل قائم کیا جو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہمارے پاس اس وقت بیرون ملک پاکستانیوں کے مکمل اعداد و شمار موجود ہیں،ہم نے ٹسیٹ فلائیٹ پر تمام پروٹوکول کو آزمایا تھاء لینڈ سے آنیوالی ٹیسٹ فلائیٹ پر 170 مسافر لائے گئے اور ان سب کو ٹیسٹ کیا گیا الحمد للہ سب کے سب نیگٹو تھے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہمیں ایئرپورٹس پر کرونا پازیٹو کیسز کیلئے کوارنٹائین سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،اس وقت بہت سے ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلائٹس آپریشن معطل ہیں،ٹیسٹنگ اور کوارنٹائین سہولت کے حوالے سے ہماری استعداد کار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن دوسری طرف ہمیں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا۔پی آئی اے کی طرف سے اس حوالے سے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی گئی،اجلاس میں 4 اپریل کو بین الاقوامی فلائیٹس بحال ہونے کی صورت میں، لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی،اس اجلاس میں متفقہ طور پر سامنے آنے والی تجاویز کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments