اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، شوکت یوسفزئی

0 83

پشاور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر محنت وتحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف کو وطن واپس لانے میں سنجیدہ ہے،احتساب کا عمل پائے تکمیل تک پہنچا تو زرداری اور شریف فیملی کی سیاست ختم ہو جائے گی، وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شوکت یو سفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے،اپوزیشن نیب کو نشانہ بنانے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز احتساب جاری رہے گا، تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے،سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،کراچی جیسا شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے پیپلز پارٹی کس کے خلاف تحریک چلا رہی ہے؟۔ان کا کہنا ہے کہ13سال سے سندھ کو لوٹنے والا کوئی اور نہیں پیپلزپارٹی ہی ہے،، پیپلزپارٹی عوام کو جواب دے، بھٹو کے نام پر مزید سیاست نہیں چلے گی۔

Facebook Comments