افغان صوبوں ہلمند اور پکتیکا میں آپریشن، 32 طالبان ہلاک،چارزخمی

0 149

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبوں ہلمند اور پکتیکا میں افغان فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں طالبان کے 32 جنگجو مارے گئے، طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ افغانستان کی خصوصی فورسز نے ہلمند اور پکتیکا کے علاقوں میں طالبان کے خلاف زمینی اورفضائی کارروائیاں کیں۔ہلمند اور پکتیکا میں افغان فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں طالبان کے 32 جنگجو مارے گئے۔افغان ملٹری کے مطابق 24 گھنٹوں میں آپریشن کے دوران ہلمند کے ضلع نہر سراج میں طالبان کے 30 جنگجو ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ادھر پکتیکا کے ضلع برمل میں افغان فورسز کی بمباری میں 2 طالبان جنگجو مارے گئے، طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں پر کوئی ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

Facebook Comments