صوبے بھر میں 6232 پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں

0 76

پشاور (جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو افراد حکومتی احکامات کو نظرانداز کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی حکومت عوام کے بہتر مفاد میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وبا پر قابوں پانے کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر صوبہ بھر میں انتظامیہ نے کاروائیاں کی ہے جس کی تفصیلی رپورٹ پی ایم آر یو، چیف سیکرٹری آفس ارسال کردی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں کل 6232 پٹرول پمپس کے خلاف کاراوائیاں کی گئی۔ جن میں 1512 پٹرول پمپس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔ اسی طرح حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 2059 پٹرول پمپس پر 1390973روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 180پٹرول پمپس سیل کردیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے 40563 دوکانوں کا معائنہ کیا جن میں 10700 دوکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی وارننگ جاری کی گئی اسی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 27647 دوکانداروں پر 2899825 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 1715 دوکان سیل کردیئے گئے۔ مزید براں ضلعی انتظامیہ نے کل 9877مارکیٹس کا معائنہ کیا جن میں 2484 مارکیٹس کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی اسی طرح 55 مارکیٹس سیل کردیئے گئے جبکہ 344 مارکیٹس پر 549530 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ موصول شدہ رپورٹ کے مطابق ضلعی افسران نے صوبہ بھر کے955 اڈوں کا معائنہ کیا جن466 اڈوں کو ایس او پیز فالو نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی اور 57اڈوں پر 354805 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 37 اڈے سیل کردیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبے بھر میں کل 12546 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا معائنہ کیا جن میں 3534 گاڑی مالکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی اور 1311 گاڑیوں کے مالکان پر 980431 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 307 گاڑیوں پر سفر بند کردیا گیا۔ اس کے بعد شہری جو بلاوجہ بازاروں سڑکوں پر گھوم پھر رہے تھے کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا رپورٹ کے مطابق 51391 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں 15873افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی اسی طرح قانون کی خلاف ورزی پر 1890 افراد پر 991920 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 234 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح صوبے بھر میں کل130707 معائنے کئے گئے جن میں سے 35443 افراد/کاروباروں کو وارننگ جاری کی گئی اور 34070 افراد پر 7610679روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 2786 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے۔

Facebook Comments