آپریشن ردالفساد، ہنگو میں خفیہ معلومات پر کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

0 144

راولپنڈی:  ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہنگو میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، مارے جانے والے دہشت گرد کلایا ہنگو دہشتگرد حملے میں ملوث تھے۔

Facebook Comments