جمعہ کے دن سرکاری ریڈیو، ٹی وی سے براہِ راست اذان نشر ہوگی : کیوی وزیراعظم کا اعلان

0 141

ویلنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ کل( جمعہ کو) نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو اذان ریڈیو اور ٹیلی ویڑن سےبراہِ راست نشر کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کے روز سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعہ کو۔

Facebook Comments