آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ملزم نامزد

0 129

اسلام آباد(این این آئی)جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تین ریفرنسز تیار کرلیے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری براہ راست ملزم نامزد نہیں ۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق 3 ریفرنسز تیار کر کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ریفرنسز میں نجم زمان، علی میمن اور دیگر ملزمان فہرست میں شامل ہیں اور تمام ملزمان پہلےسے نیب کی حراست میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب ریفرنسز میں نامزد افراد سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں تاہم آصف علی زرداری ریفرنسز میں براہ راست ملزم نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیگا اور اس کے لیے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Facebook Comments