میڈیا نہیں، کورونا کے ساتھ جنگ کریں، احسن اقبال

0 140
  اسلام آباد(یواین پی)رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا کے سب سے  بڑے سربراہ کوگرفتار کرکے  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں،آپ کو میڈیا نہیں کورونا کے ساتھ جنگ کرنا چاہیے تھی۔احسن اقبال نے  ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا آنکھیں کھول کر مقابلہ کرنا چاہیے، وزیرکہتے ہیں برطانیہ نے کوئی اسکول بند نہیں کیا، برطانیہ نے توپوراایکشن پلان تیارکیا ہے، آپ نے کیا کیا؟انہوں نے کہا کہ حکومت نے کتنی سہولیات فراہم کیں،کیا ایمرجنسی ڈکلیئرکی گئی؟ ایوان کیارکان نیگواہی دی ہیکہ بیرون ملک سے آئے ہیں مگرکوئی اسکرننگ نہیں،فوری طور پر کورونا ایشو پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنا چاہیے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک آپ لوگوں کو نہیں بتاسکے کہ لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں، سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک اجتماعات جمعہ پرہدایات جاری کرچکے ہیں، آج جمعے  کا دن ہے، کیا ہم نے اس حوالے سے کوئی ہدایت جاری کی؟احسن اقبال نے کہا کہ کیا ہم نے شادی کی تقریبات کے  حوالے سے کوئی احتیاط برتی؟ابھی تک کچھ نظر نہیں تا کہ حکومت نے کوئی اقدام اٹھایا ہو؟ہم نے کورونا سے متعلق توجہ دلاو  نوٹس 10مارچ کو جمع کرایا،اس کی بجائے غیر اہم توجہ دلا ؤ نوٹس ایجنڈا میں رکھ دیے گئے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے ڈینگی،ٹڈی دل،  آٹا، چینی بحران پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی، قومی اسمبلی کے  ایجنڈے میں کورونا وائرس پر ہمارا توجہ دلاو نوٹس شامل نہیں کیاجارہاہے،عمل کاوقت ہے، نیشنل ایکشن پلان بنائیں اوراس کے مقابلے کے لیے پوری قوم کو تیار کریں، حکومت ٹوئٹ کرکے سمجھتی ہے  کہ مسئلہ حل ہوجائے گا، ٹوئٹ سے حکومتیں نہیں چلتیں۔
Facebook Comments