اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے انصاف کے نعرے پر بنی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ریاض خان

0 55

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو ریاض خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کرپشن چھپانے کیلئے کرپٹ ٹولے کی پاکستانی عوام کوان کی اصلیت کا بخوبی جانتی ہے اور یہ کرپٹ مافیہ احتساب کا سامنا نہیں کر سکتے جوہرصورت ہوکر رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایلئی زگہ بونیر میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی احتساب کو ختم کرنے کیلئے حکومت پردباﺅ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے جو پہلے کی طرح ناکام ہو کر رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا دروازہ کھول دیا ہے تو اپوزیشن جماعتیں مل کر صرف این آر او مانگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے انصاف اور میرٹ کے نعرے پر بنی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ با شعور عوام کا اعتماد پی ٹی آئی کو حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن سے ملک اور جمہوریت کی خاطر ہر طرح کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم کرپشن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اس مو قع پر ریاض خان نے ایلئی زگہ بونیر کے حاجی جہانذیب خان کی جا نب سے اپنے خاندان سمیت دیگر کثیر تعدادمیں سیا سی ورکروں کی جا نب سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور امید ظا ہر کی کہ یہ شمولیتی سلسلہ مزید بڑھے گا جو پاکستان تحریک انصاف پر عوام کے بڑھتے ہو ئے عتماد کا مظہر ہے۔

Facebook Comments