بچوں کو اگلے کلاسز میں پروموشن کا فیصلہ نہیں کیا،وزیر تعلیم 

0 129
پشاور (پیام خیبر نیوز)صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ کلاس اول ادنیٰ سے کلاس ہشتم تک کے بچوں کو فری میں اگلے کلاسوں میں پروموشن نہیں دی گئی ہے اس حوالے سے میڈیا پر غلط باتیں لوگوں تک پہنچائی جارہی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو صرف یہ ہدایات جاری کیے ہیں کہ کلاس اول ادنیٰ سے لے کر کلاس ہشتم تک کے جن بچوں کے امتحانات ہوچکے ہیں ان کے نتائج کا فورا اعلان کروا دیا جائے اور جن بچوں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے ان کو اگلے کلاسوں کی نئی کتابیں، رزلٹ کارڈ اور چھٹیوں کا ہوم رک دیا جائے تاکہ چھٹیاں میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ منسلک رکھا جا سکے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ یہ ہدایات صرف سرکاری سکولوں کے لیے ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے پرائیویٹ سکول ریگولیرٹی اتارتی (PSRA) جلد اپنے احکامات جاری کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امتحانات نہیں ہوئی ہے اس کے متعلق صوبائی حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ عوام کے سامنے بہت جلد واضح کر دیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم نے بورڈ کے امتحانات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہم،دھم اور گیارہویں بارہویں کے بورڈز امتحانات جون کے پہلے ہفتے میں شروع کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ مطلوبہ ٹاسک پورا کرتے وقت کرونا کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اور اجتماع اور پانچ سے زیادہ طلباء  کو اکٹھا کرنے سے بچایا جائے تاکہ اس وبائی مرض سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے احتیاطی تدابیر بھی زیر غور ہے کہ بچوں کو ان کے رزلٹ کارڈ، ہوم ورک اور کتابیں گھر پر پہنچائی جا سکے جس کے لئے محکمہ تعلیم کا عملہ پوری طرح سے مصروف عمل ہیں۔
Facebook Comments