پولیس اہلکاروں کی  صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،آئی جی پی 

0 134
پشاور (پیام خیبر نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے صوبہ کے ریجنل پولیس افسروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس منعقد کی۔ جس میں ان کے متعلقہ ریجنوں میں کرونا وائرس سے متعلق ضروری معلومات حاصل کی اور چند ایک ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ آئی جی پی نے ریجنل پولیس افسروں سے اُن کے ریجنوں میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ عوام اور پولیس اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔ آئی جی پی نے قرنطینہ سنٹر میں متاثرین کو درپیش مشکلات، ان کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورسنٹروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی نے پولس افسران سے حکومت کی جانب سے صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے متعلق بھی دریافت کیا۔ اسی طرح حکومت کی جانب سے پولیس فورس کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کیجانے والے حفاظتی ماسک، دستانے، سنیٹائزرز ے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ آئی جی پی نے ریجنل پولیس افسروں سے کہا کہ امتحان کی اس گھڑی میں ہیلتھ ورکروں کے شانہ بشانہ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ آئی جی پی نے کہا کہ جب پولیس اہلکار صحت مند اور محفوظ ہو تو وہ آگے حکومتی احکامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکیں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس پہلے کی طرح عوام کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے اپنی تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔ آئی جی پی نے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ بہترین حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے نقد انعامات اور اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔
Facebook Comments