ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کو ختم یا غیرفعال کرنا چاہتے ہیں، فروغ نسیم

0 151

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نیب کو ختم یا مکمل غیر فعال کرنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف اور اس کے اتحادی نیب کا قانو ن چاہتے ہیں۔

منڈی بہاء الدین میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ نیب کو خامیوں کو دور کرکے مضبوط کیا جاناچاہیے، ہم خود کرپشن کررہے ہیں نہ کسی کو کرنے دے رہے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہاکہ ملک کو 10 سال تک دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، ملک کی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

Facebook Comments