عمران خان اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ملک سے بھاگ جائیں گے؛ نیئر بخاری

0 186
ایبٹ آباد(یواین پی)سابق چیئرمین سینیٹ مرکزی سیکر ٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہاہے کہ عمران خان اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ملک سے بھاگ جائیں گے،نیب میں ترمیم حکومت نے اپنے پر جلنے پر کی ہے،ہم غیر جمہوری طریقہ سے حکومت ختم کرنے کے حق میں نہیں ہیں،اس ملک میں سب سے زیادہ قربانیاں جمہوری رویہ رکھنے والے افراد اور جماعتوں نے دی ہے، معاشرے میں جمہوریت کا رہبر میڈیا ہے،کسی بھی ادارے کی کوتائی میڈیا سامنے لاتا ہے،مہنگائی کے خلاف پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں تحریک شروع کرینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کے 40 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پر سابق گورنر و وزیر اعلی سردار مہتاب احمد خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال وزیر،سابق صوبائی وزیر ایوب آفریدی، علی افضل خان جدون،سابق ایم پی اے آمنہ سردار،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار ابرار، منظور ممتاز،فواد خان جدون،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسد خان جدون، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما،وکلاء،جماعت اسلامی کے رہنما، ایس پی شعبہ تفتیش قمر حیات خان،ایس پی ٹریفک طارق خان،قومی وطن پارٹی کے رہنما،جمعیت علماء اسلام کے قائدین بھی موجود تھے،مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری کا کہنا تھا آج ہماراوزیر اعظم چیخ کر بات کرتا ہے جب اقتدار سے الگ ہونگے تو ملک سے بھاگ جائیں گے، انھوں نے کہا کہ معاشرہ میں ہر طرح کے لوگ ہیں اہمیت اس صحافی کی ہے جو تحقیق کر کے رپورٹنگ کرے،ہر ادارے کے قوانین ہونے چاہیئے، سب سے زیادہ تنقید سیاستدانوں پر کی جاتی ہے وہ بھی دوسروں کی طرح عزت دار ہیں آج میڈیا ہاوسسز والے صحافیوں کو تنخوائیں ادا نہیں کرتے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ویج بورڈ بنایا تھا، اس پر عمل ضروری ہے،تقریب کے اختتام پر انھوں نے مختلف شعبہ جات میں خدمات پیش کرنے والی اہم شخصیات،سماجی افراد اور صحافیوں میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments