نوازشریف کی راتوں رات رہا ئی، سپریم کورٹ کے 2ملازمین معطل

0 149

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی ضمانت اور کوٹ لکھپت جیل سے راتوں رات رہائی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے2ملازم فیصلے کی فوری ترسیل کے الزام میں معطل کردئیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد سے علی اور لاہور رجسٹری سےشہزاد نامی ملازم کو معطل کیا گیا ہے۔دونوں ملازمین نے عدالتی وقت ختم کے باوجود فیصلہ کی ترسیل کی۔ عدالتی اوقات کار دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہیں۔ضمانت کے فیصلے کی فوری ترسیل سے نواز شریف رات پونے ایک بجے جیل سے رہا ہو گئے۔ فیصلہ رات نو بجے لاہور بھیجا گیا تھا۔

Facebook Comments