نوازشریف انجائنا نہیں بلکہ کس مرض میں مبتلا ہیں؟بڑا انکشاف کردیا گیا

0 157

لاہور( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاداکبرنے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو ادارے پردبائوڈالنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کوگرفتارکرنے کیلئے با اختیارہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیب نے منی لانڈرنگ کاریکارڈ حاصل کرلیاہے،جعلی اکائونٹس کے معاملے پرنیب جلد مزید ریفرنس دائرکرے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے حوالےسے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم انجائنا نہیں بلکہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلاہیں تاہم پنجاب حکومت نے علاج کیلئے تمام تر سہولیات کیلئے آفر کی ہے اب یہ نواز شریف پر منحصر ہے کہ وہ پاکستان کے کس ہسپتال میں علاج کرانا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ نواز شریف کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

Facebook Comments