نوازشریف کا پھر چیک اپ ،ڈاکٹرز نے جسم میں کون سا آلہ نصب کرنے کی تجویز دیدی ؟

0 152

لاہور(اے این این ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ایک بار پھر شریف میڈیکل سٹی میں چیک اپ کیا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے ان کے جسم میں پیس میکر نصب کرنے کی تجویز دی ہے ۔طبی معائنے کے بعد مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرزنے نوازشریف کے جسم میں پیس میکر نصب کرنے کی تجویز دی ہے۔ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کے دل کی دھڑکن کوترتیب میں رکھنے کا آلہ آئی سی ڈی نصبکرنے کی تجویز دی ہے۔سوشل میڈیا پراپنے ایک بیان میں مریم نوازکا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ مرتب کر لی جائیں گی۔ نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹس رواں یا اگلے ہفتے کے اختتام تک مکمل کی جائیں گی۔اس کے علاوہ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے بارے میں متعلقہ ماہرین سے مشورہ کیا جا رہا ہے۔ ہمیں نوازشریف کی صحت کے متعلق تمام معلومات کی ایک واضح تصویر چاہئے۔

Facebook Comments