عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے‘ڈاکٹرامجدعلی

0 118

سوات (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، جس کا ثبوت صوبے میں بہتر روڈ نیٹ ورک کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔ سوات کے علاقے نجیگرام میں سڑک پر تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے بہتر سڑکیں نہایت اہمیت کے حامل ہیں، اور ماضی کی حکومتوں کے برعکس موجودہ دورہ حکومت میں سوات میں سڑکوں کی حالت بتدریج بہتر ہوئی ہے، جس سے سیاحوں اور شہریوں کو سفری آسانیاں میسر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔ صوبے میں امن وامان بحال ہونے کے بعد اب امید ہے کہ آنے والے سالوں میں صوبے کی سیاحت میں کئی چند اضافہ ہوگا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور تمام امور میرٹ اور شفافیت کے بنیاد پر کئے جاتے ہیں جس سے صوبے کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رابطہ سڑکیں بہتر ہونے سے علاقہ مکینوں کی معیارزندگی میں بہتری آئیگی۔

Facebook Comments