محکمہ پولیس خیبر میں سیاسی مداخلت بند کیا جائے، مولانا شمس الدین

0 179

باڑہ{بیورپورٹ} محکمہ پولیس خیبر میں سیاسی مداخلت بند کیا جائے سلیکٹیڈ ایم این اے کے مداخلت پر وادی تیراہ کے انچارج جاوید کو ایک ماہ کے اندر تبدیل کرکے عوام کے خواہشات کے منافی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا شمس الدین ، مفتی کفیل سمیت دیگر ساتھیوں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئے روز پولیس کے تبادلے عوام کے خواہشات کے منافی ہے کیونکہ وادی تیراہ کے انچارج جاوید آفریدی کو ایک ماہ کے اندر تبدیل کیا گیا جنہوں نے علاقے میں ہر طرح جرائم پر کنٹرول حاصل کیا تھا ۔جس کی وجہ سے وادی تیراہ کے عوام آج سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وادی تیراہ انچارج جاوید آفریدی کا تبادلہ کنسل کیا جائے ۔انہوں ڈی پی او خیبر محمد اقبال سے جلد وادی تیراہ کے انچارج جاوید کا تبادلہ کنسل کرنا اور پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook Comments