دو سال ہوگئے ہیں حکومت کاجہاز ٹیک آف ہی نہیں کر رہا، محسن شاہ نواز رانجھا

0 152

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا جو ٹیکا لگایا ہے اس کا علاج دس پندرہ ارب روپے کا پیکیج نہیں ہے، دو سال ہوگئے ہیں حکومت کاجہاز ٹیک آف ہی نہیں کر رہا، لنگرخانوں سے مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا جو ٹیکا لگایا ہے اس کا علاج دس پندرہ ارب روپے کا پیکیج نہیں ہے،حکومت کو ایسے مواقع پیدا کرنے چاہئیں جہاں سے لوگوں کو روزگار ملے،دس ارب روپے سے کچھ نہیں ہو گا،انہوں نے کہا کہ دو سو گنا بجلی مہنگی ہوئی ہے جبکہ حکومت کا گیس بھی مہنگی کرنے کا ارادہ ہے انہوں نے کہا کہ دو سال ہو گئے ہیں حکومت کا جہاز ٹیک آف ہی نہیں کر رہا، لنگرخانوں سے مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہو گا، کابینہ میں چینی اور آٹا مافیا بھی موجود ہے۔

Facebook Comments