مودی کا سوشل میڈیا خواتین کے حوالے کرنے کا اعلان

0 181
نئی دہلی(یواین پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار آٹھ مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسی عورتوں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے جو ہمت اور حوصلے کی مثال ہوں۔میڈیاکے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ دیا، جس سے بھارتی میڈیا میں تہلکہ مچ گیا۔انہوں نے لکھاکہ سو چ رہا ہوں کہ اتوار سے اپنے تمام سوشل میڈیا چھوڑ دوں، جس میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور یو ٹیوب شامل ہے۔ اس حوالے سے میں آ پ کو جلد آگاہ کروں گا۔وزیر اعظم کے اعلان کے فوری بعد ٹوئٹر پرنو سر اورپلیز سر ٹرینڈ کرنے لگا۔تاہم انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں واضح کیا کہ اتوار کو یوم خواتین کے موقع پر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسی خواتین کو سونپ دیں گے جن کی زندگی ہمت اور حوصلے کی مثال ہیں۔
Facebook Comments