وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا اسحاق ڈار کو چیلنج ،کھری کھری سنادیں

0 130

اسلام آبا د (این این آئی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار صاحب آپ اتنے ہی صاف ستھرے ہیں تو پاکستان آئیں اور کٹہرے میں کھڑے ہوکرجواب دیں،قانون کے سامنے سر تسلیم خم کریں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حماد اظہر نے اسحاق ڈار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ڈار صاحب آپ کو کس چیز کا ٹھیکا دیں، کیا معیشت کو تباہ کرنے، زرمبادلہکے ذخائر گرانے اور تجارتی خسارے کو دوگنا کرنے کا ٹھیکا دیں۔؟وزیر مملکت نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنے دور میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، اب بھی ان کو چین نہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں سے متعلق 29ممالک سے ڈیٹا اورایک لاکھ 52 ہزار بینک اکاؤنٹس سے متعلق معلومات ملی ہیں،ان اکاؤٹس میں پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالر پڑے ہیں۔

Facebook Comments