خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میںکروڑوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے،مشتاق غنی

Millions of plants will be planted across the country, including KP: Mushtaq Ghani

0 154

خیبر پختونخواپورے ملک میںکروڑوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے،مشتاق غنی
پشاور(جنرل رپورٹ )سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ اس سال موسم بہار کی شجرکاری مہم میں خےبر پختو نخوا سمےت پورے ملک میںکروڑوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے اور ہزارہ ڈوےژن میں2کروڑ48لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،عمران خان کے ویژن کے مطابق پچھلے پا نچ سا لو ں مےں خےبر پختو نخوا مےںپا کستا ن تحرےک انصاف حکو مت نے اےک ارب سے زےا دہ پودے لگائے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزپا ئن ہلز پبلک سکول و کالج ایبٹ آباد کے سبزہ زارمےںچےڑ کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح اور تقریبا 55 ہزار مختلف اقسام کے پودے زمےنداروں میں تقسیم کر نے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات اظہر علی خان ،کنزرویٹر واٹر شےڈصغےر احمد ملک،کنزروےٹر فا رسٹ ہزارہ اعجاز قادر،اےس ڈی اےف او واٹر شےڈ خورشےد خا ن، محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکار کار اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔سپےکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ آج سے پورے صوبے میں موسم بہار کی شجر کا ری مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مہم مےں ہر پاکستانی اپنے آنے والی نسلوں کی بقاءاور اپنے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے نقصانات سے بچانے کےلئے اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا جتنا ضروری ہے اس سے زیادہ اس کی حفاظت کرنا ضروری ہے ۔اےس ڈی اےف او واٹر شےڈ خورشےد خا ن نے بتایا کہ کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم مےں 12 لاکھ پودے عوام میں تقسیم کیے جائیں گے ۔جس میں سفیدہ، چےڑ،درےک ،گھوند ،امرود اور دیگر اقسام کے پودے شامل ہے جبکہ دوڑ واٹر شےڈڈوےژن موسم بہار کی شجر کا ری مہم مےں حوےلےاں،اےبٹ آباد اور شےروا ن مےں8لاکھ پودے خود لگائیں گے۔

Facebook Comments