وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ محمودخان کی ملاقات

0 66

پشاور (اے پی پی)وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی اور صوبہ خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت و دیگر امور کے بارے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، قبائلی عوام کی دیر پا ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ میگا پروجیکٹس پر پیش رفت اور صوبائی حکومت کی جانب سے صنعت اور سیاحت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت اور صنعت کاری کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، جس سے صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہا ہے۔

Facebook Comments