ڈپٹی کمشنر خیبرکرونا وایرس کیخلاف فری میڈیکل ماسک تقسیم کر رہے ہیں

0 163

باڑہ(نمائندہ)کرونا وائر س کی وجہ سے ضلع خیبر میں حجام کی دوکانیں ہوٹلوں میں کھانے پر پابندی،نادرا افس سمت دیگر تقریبات پر پابندی لگا دی گئی،بازاروں میں ڈی سی خیبر نے خود میڈیکل ماسک،صابن،سینٹائزاور دیگر ضروریات سامان فری تقسیم کئے،کروناوائرس سے بچاو احتیاطی تدبیر ہی ہے خلاف پرزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا گئے۔صوبائی حکومت کی حصوصی احکامات پر ضلع خیبر کے تمام تحصیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر حجام کے دوکانیں،کھانے پینے کے ہوٹلوں،نادراافس اور دیگر فوری طور پر بند کردیا گیا۔ڈی سی خیبر محمود اسلم نے خود ضلع خیبر کے تمام سرکاری دفاتر،ہسپتالوں ہوٹلوں اور حجام کے دوکانیوں کا ویزٹ کئے اور عوام میں کروناوائرس سے نمٹائیں کیلئے ہر محاظ پر جنگ جیت کر دم لینے گے،عوام میں سینکڑوں میڈیکل ماسک،صابن،سینٹائزاور دیگر ضرویات زندگی کی سامان تقسیم کئے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی خیبر نے کہا کہ علاقے کے تمام مساجد میں علماء ہرنماز کے بعد کرونا وائرس وباسے بچاوکے حوالے سے اپنامثبت کردار ادا کریں اور عوام کووباکے متعلق اختیاطی تدابیرکے حوالے سے اگاہی دیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں علماء کا ایک اہم رول ہے جس کیلئے علماء ہرنماز کے بعد عوام بازاروں میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز،ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونے گھر سے باہر نکلتے ہی میڈیکل ماسک پہنے دیں،کیونکہ کرونا کے خلاف جنگی صورتحال ہے ہم نے ضلع خیبر میں تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر سنٹر قائم کر رکھی ہے جس کو شک ہو جائے فورن ایمرجنسی کرونا سنٹروں میں رابط کریں

Facebook Comments