میڈیا ہاؤسز حملہ کیس: گواہ نہ پیش کرنے پر عدالت برہم

0 166

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید، قمر منصور، شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو لازمی پیش کیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر گواہ نہ آئے تو تفتیشی افسر اور استغاثہ پر جرمانہ کیا جائے گا اور جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ اس کیس میں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں۔

Facebook Comments