ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارا سنگاکارا کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی

0 116

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایم سی سی کی کرکٹ ٹیم ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں، وہ اس وقت میری لی بون کرکٹ کمیٹی کے صدر ہیں اور بطور کپتان ایم سی سی الیون کے ساتھ آئے ہیں۔ٹیم میں پی ایس ایل میں شامل فل سالٹ، سمیت پٹیل بھی موجود ہیں، جو ایک ایک میچ کے لیے دستیاب ہوں گے،

Facebook Comments