مولانا مودودی نے پاکستان میں اقامت دین کےلئے منظم جدوجہد کیا ہے ‘ شبیر احمد خان

0 90

پشاور(سٹی رپورٹر) اسلامی جمعےت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام عشرہ مولانا مودودی کے سلسلے میں پشاور پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ تقرےب میں سابق ممبران قومی اسمبلی شبیر احمد خان ‘ مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمان ‘ ناظم اسلامی جمعےت طلبہ پشاور وسیم حیدر ‘ جنرل سےکرٹری کاشف حسن زئی ‘ صوبائی جنرل سےکرٹری کلیم اللہ سمےت پشاور بھر کے تعلےمی اداروں سے طلبہ نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مولانا مودودی نے پاکستان کو اےک نظرےاتی اساس کی بنےاد رکھی اور نوجوانوں سمےت تمام طبقہ اور شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اسلام کا اصل تصوےر پےش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مودودی نے پاکستان میں اقامت دین کےلئے اےک منظم جدوجہد کیا اور اسلامی سٹےٹ کے خدوخال کو مسلمانوں کے سامنے رکھا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ دنےا بھر میں مولانا مودودی کی زندگی پر ریسرچ کئے جا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اسلام کی حقانیت کو دلائل کے ساتھ پےش کیا ہے جس کی بدولت اب تک ہزاروں لوگ اسلام قبول کر چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا مودودی نے صرف اسلام کی جنگ نہیں لڑی ہے بلکہ اس کو قوت دےنے کےلئے بھی کام کیا ہے ۔

Facebook Comments