پاک فوج کا میجر کورونا کیخلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے شہید

0 187

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)کورونا وائرس کے خلاف کے خلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے پاک فوج کا میجر شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والوں کی سکریننگ کی ذمے داریاں ادا کر رہے تھے۔میجرمحمد اصغرکو سانس کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، انھیں ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت سےبڑا نصب العین کوئی نہیں، میجرمحمد اصغرکورونا کے خلاف جنگ میں فرائض انجام

دیتے ہوئے جان کی بازی ہارے، انہوں نے لوگوں کی مشکلات میں آسانی پیدا کرنے کاعملی ثبوت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے سربراہ کا بتانا ہے کہ میجر محمد اصغر صبح سے شام تک خود ٹرمینل پر موجود رہتے تھے، میجر محمد اصغر نے کئی لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور وہ مقدس فریضے کو آخری وقت تک نبھاتے رہے، قوم اپنے اس ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے۔

Facebook Comments