کےپی کےکی خواتین وطالبات ہرمیدان میں اپنالوہامنوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ملیحہ علی اصغرخان

0 132

پشاور(پیام خیبر)وویمن کاکس خیبرپختونخوکی چیئرپرسن ایم پی اے ملیحہ علی اصغرخان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکی خواتین بالخصوص طالبات ہرمیدان میں اپنالوہامنوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں دورحاضرکے چیلنجزکامقابلہ کرنے کےلئے طالبات تعلیم کےساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کالج آف ہوم اکنامک یونیورسٹی آف پشاورمیں فن فیئرکے افتتاح کے موقع پر کیااس موقع پرکالج کی پرنسپل ،پروفیسرز،طالبات اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں۔چیئرپرسن وویمن کاکس ملیحہ علی اصغرنے کالج کے مختلف بلاکس اور طالبات کی جانب سے ملبوسات، فوڈآئٹمز،سائنسی آلات اوردیگراشیاءکے لگے سٹالزکادورہ کیا انہوں نے کالج میں تفریحی ایونٹ کوسراہتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں کے باعث بچوں میں نہ صرف خوداعتمادی پیداہوتی ہے بلکہ ان میں مقابلے کی دوڑمیں حصہ لینے کاجذبہ پیداہوتاہے انہوںنے کہاکہ صوبے کی خواتین ہنرمندہونے کے علاوہ باہمت اورباصلاحیت ہیں جنہیںمواقع میسرہوں تو وہ اسکابھرپورفائدہ اٹھاسکتی ہیں انہوںنے طالبات پر زوردیاکہ وہ نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کرملکی ترقی میں اپناکلیدی کرداراداکریں۔

Facebook Comments