ماڈلنگ کا معیار بدل چکا ہے، مہرین سید

0 115
اسلام آباد (یواین پی) نامور ماڈل مہرین سید نے کہا کہ اب ماڈلنگ کا معیار بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وقت کی ماڈلنگ کا شعبہ بہت مشکل اور چیلنجنگ تھا لیکن انہوں نے اسے مثبت طور پر برداشت کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب نامور ڈیزائنر انہیں اپنے لباس پہنانا پسند نہیں کرتے تھے اور اب وہی لوگ ان کے بہترین دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید فیملی سے تعلق ہونے کی بناء پر اس شعبیمیں آنا ان کے لئے آسان نہیں تھا اور اس کے لئے ان کی والدہ نے بہت مدد کی۔ ایک سوال میں انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے شوٹ کا معاوضہ 10ہزار ملا جس سے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔
Facebook Comments