لاک ڈاؤن سے سینکڑوں شادی ہالز بند

0 113
پشاور (پیام خیبر نیوز)سٹی شادی ہالز ایسوسی ایشن پشاور کا ایک اجلاس زیر صدارت صدرملک مہر الٰہی منعقد ہوا جس میں چیئرمین محمد زمان اور صدر خان گل نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عامر داؤد پراچہ نے کہا کہ 14مارچ سے پشاور کے شادی ہالز مکمل بند ہیں ان میں کسی قسم کی شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہے جس کی وجہ سے تمام شادی ہال مالکان بیروزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں علاوہ ازیں ملازمین کی تنخواہ، شادی ہالوں کا کرایہ، بھاری بھرکم بجلی کے بل اور دیگر اخراجات کی وجہ سے تمام سٹاف گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ جنوری، فروری، مارچ اور اپریل ہمارے کام کے دن ہوتے ہیں اس کے بعد گرمی میں سیزن آف ہو جاتا ہے حکومت نے پہلے ہی شادی ہالوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر رکھی ہے اوپر سے عالمی وباء کورونا کی وجہ سے تمام شادی ہالز بند پڑے ہیں لوگوں نے جو شادیوں کی بکنگ کی تھی وہ بھی واپس کرنی پڑی ہے اب ہم اس حالت میں ہیں کہ بمشکل سے دو وقت کی روٹی میسر ہے اس صورتحال میں ہم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام شادی ہالز کے کرائے گورنمنٹ خصوصاً ریلیف فنڈ سے ادا کرے یا جائیداد مالکان کو حکومت کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کرے کہ شادی ہالزکے کرائے معاف کرکے دیگر صوبائی اور وفاقی ٹیکسز معاف کئے جائیں یا تمام شادی ہالوں کو سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ مہیا کرکے کھولنے کی اجازت دی جائے اجلاس کے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبہ ٹینٹ ہاؤسز اور شادی ہالز کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائے۔
Facebook Comments