لاک ڈائون نرم کرنےسےگھر کے گھر اجڑ گئے

0 182

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 33افراد کورنا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 770ہوگئی ٗ1452نئے کیسز سامنے آگئے اور کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی،9665مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کیتعداد 770 ہو گئیں۔ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار51 ٹیسٹ کیے گئے۔ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13341، پنجاب میں 13561 ہو گئی،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 5252، بلوچستان میں 2239 ہو گئی۔ ترجمان کیمطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 822، ا?زاد جموں و کشمیر 91 ، گلگت میں 482 ہو گئی۔

Facebook Comments