دیگر امراض کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے، فردوس عاشق

0 139

سیالکوٹ(یواین پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دیگر امراض کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ“کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے”۔ اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا خصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو“صفائی نصف ایمان ہے”۔

Facebook Comments