صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں‘ پسکو حکام

0 73

پشاور(پیام خیبر)پسکو مینجمنٹ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کے لئے کوشا ں ہے اور اس مقصد کے لئے کئی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں اسی طرح صارفین کو لوڈشیڈنگ کی مد میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جارہی ہے جس کے تحت صوبہ میں کہیں پر بھی شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی نہ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،تاہم ٹرپنگ اورایمرجنسی بریک ڈاؤنز کو لوڈشیڈنگ نہ سمجھا جائے،اسی طرح کسی ٹیکنیکل فالٹ کے نتیجے میں بجلی بندش کو بھی لوڈشیڈنگ نہیں سمجھنا چاہئے،،آرمی ہاؤسنگ سکیم میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر واضح کیا جاتا ہے کہ یہاں پر بجلی فراہمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے مجاز حکام کی جانب سے منظورشدہ 12 گھنٹے کا ورک پرمٹ لیا گیا تھا، جو کہ اخبارات میں شائع بھی ہوا تھا اس دوران تنصیب اورمرمت کا کام مکمل کیا گیا، پسکوصارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے کوشاں ہے،گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سسٹم پردباؤ بڑھ جاتا ہے، صارفین سے یہ بھی التماس ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈ نہ ہو اورصارفین کو بجلی کی فراہمی بلاکسی تعطل کے جاری رہے.صارفین کا تعاون بجلی کی مسلسل فراہمی اوربجلی سے متعلقہ دیگرمسائل کے حل کا سبب بنے گا۔

Facebook Comments