مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان،وزیراعظم

0 118

اسلام آباد(پیام خیبر نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے آج قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزرا، آئینی وقانونی ماہرین نے شرکت کی۔اسد عمر، حماد اظہر نے معاشی صورت حال پر بریفنگ دی، بابر اعوان نے قانونی و آئینی معاملات پر اراکین کو آگاہ کیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کرونا وائرس کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، آج قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ گھبراہٹ میں کیے گئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں، سختی میں کیے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لیے تیار رہیں۔

Facebook Comments